پوسٹل سروسز کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں نہ ہونا باعث تشویش ہے،داؤد اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ڈاکخانہ جات ترمیمی بل 2017منظور ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے کہا کہ آغاز حقوق بلوچستان کی پوسٹل سروسز میں 171خالی اسامیوں پرقائمہ کمیٹی کی مسلسل سفارشات کے باوجود ابھی تک بھرتیاں مکمل نہیں کی گئیں۔



ضمنی انتخابات، جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: این اے260 کوئٹہ۔چاغی۔نوشکی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔



وزیراعلیٰ سے حمل کلمتی کی ملاقات، گوادر کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر شکریہ ادا کیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے ملاقات کی اورسالانہ ترقیاتی پروگرام میں میرانی ڈیم سے گوادر کوپائپ لائن کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے منصوبے اورگوادرمیں ڈی سیلینیشن پلانٹ کیلئے 600ملین روپے مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔



امریکہ پاکستان کو لیبیا عراق شام سمجھنے کی کوشش ہرگزنہ کرے، قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر سفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو لیبیا ، عراق ، شام سمجھنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔ منفی سوچ امریکا اور خطے کے مفاد میں نہیں۔ سکیورٹی فورسز بارڈر پر ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک افغان تعلقات جلد بحال ہونے کی امید ہے۔



مستونگ آپریشن، دہشت گردوں کے ساتھ قید 18سالہ نوجوان بھی جاں بحق ہوا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ میں گزشتہ ہفتے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب سے قید میں رکھے گئے 18سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 18سالہ سیف اللہ کو ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں نے چند ماہ قبل تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا اور رقم نہ ملنے پر شدید تشدد اور اذیت کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ایک انگلی بھی کاٹ دی تھی۔



گوادر، صحافی پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : منفی ہتھکنڈوں سے آ زادی صحافت کو دبا یا نہیں جا سکتا۔ صحافیوں کو نشانہ بنانا آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ بے باک اور تعمیر ی صحافت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ حب کے صحافی شاہد زہری پر تشدد میں ملوث پو لیس افسر کو معطل کیا جائے ۔