اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروپ نے تسلیم کی اور شبہ ہے کہ اس گروپ کو افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی حمایت حاصل تھی۔
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی مخالفت کے باوجود سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز پیش کیا جانے والا سائبر کرائم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بل کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بل میں انسانی حقوق سے متصادم ترامیم کی گئی ہیں اس لئے بل کو فی الفور منظور نا کیا جائے تاہم جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے بل کی منظوری کی حمایت کی اور ایوان میں موجود ارکان کی اکثریت نے بل منظور کرلیا۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے کہا ہے کہسانحہ کوئٹہ کے بارے میں کچھ شواہد ملے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار کو پہنچایا جائے گا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف پارلیمنٹ میں اٹھنے والی آواز وں کی مذمت کرتا ہوں،ایسے افراد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’’ را‘‘اور دیگر ایجنسیوں کی بھی مذمت کریں ،موجودہ حکومت نے دہشت گردی پر کافی حد تک قابوپا لیا ہے
کوئٹہ : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ’’را‘‘کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے نوازشریف سے مفادات حاصل کئے ہیں اور محمود خان اچکزئی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور نوازشریف کے خاص آدمی ہے صوبائی حکومت نا اہل اور کرپٹ ہے
اسلام آباد،کوئٹہ: وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی بلوچستان ،بلاول بھٹو،آصف زرداری،ممنون حسین،شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے بلوچستان بار کونسل کے صدر کے قتل اور سول اسپتال دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے اس افسوس ناک واقعہ کے بعد صوبہ بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے،اور صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت
اسلام آباد /پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس اور آف شور اکاؤنٹس کی فوری تحقیقات کیلئے اعلان کردہ ’تحریک احتساب’ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ اور سڑکوں پر ہی رہوں گا ٗ ابھی یہ ٹریلر ہے میچ تو ابھی شروع ہوگا ٗقوم کو اپنے پیسے کی حفاظت کر نا ہوگی ٗ امید ہے ہماری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی ٗوزیر اعظم نواز شریف سے جواب مانگنا جمہوری حق ہے
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دو روز قبل افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لئے افغان حکومت سے مسلسل رابطہ ہے جب کہ افغان حکام نے بھی مغویوں کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کوئٹہ: صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر بعض عناصر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ایسے عناصر کو کہوں گا کہ وہ بعض رہیں۔ کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا
کوئٹہ : صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور اقتصادی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور لوگوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے حکومت کا فیصلہ ہے کہ صوبے کے عوام کی ترقی بہتری