جشن گلگت بلتستان کی دو روزہ ثقافتی تقریبات اسلام میں شروع

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : جشن گلگت بلتستان کی دوروزہ ثقافتی تقریبات لوک ورثہ اسلام آباد میں شروع ہوگئے ثقافتی میلے سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر اضلاع سے لوگوں کی بڑی تعداد لوک ورثہ آئی ہوئی تھی۔ میلے کے موقع پر اسٹال لگے ہوئے تھے جس پر گلگت بلتستان کے ثقافتی کھانے، ثقافتی لباس، جیمز اسٹون، چپل، شال، ٹوپیاں اور دیگر ثقافتی چیزیں آویزاں کی گئی تھیں۔میلے کے موقع پر لوک فنکاروں کی جانب سے لوک موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا



لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی عروج پر

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل: محکمہ ء جنگلات لسبیلہ اورٹمبرمافیا کی ملی بھگت سے لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی عروج پر۔کئی قیمتی اورنایاب درخت کاٹ کر آراء مشینوں اورسندھ فروخت کیئے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں محکمہ ء جنگلات کے چند کرپٹ آفیسران اورٹمبرمافیا کی ملی بھگت سے لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی کا کام عروج پرہے ۔کئی بیش قیمتی اورنایاب درخت کاٹ کرآراء مشینوں ،اندرون لسبیلہ لکڑی کے بیوپاریوں اورسندھ کے علاقوں میں فروخت کیئے جاتے ہیں



توانائی کے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے حبکو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد منصور نے ملاقات کی اور انہیں گڈانی میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزراء شیخ جعفر خان مندوخیل، محمد خان لہڑی،اراکین صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، میر حاجی اکبر آسکانی، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ خواجہ ہمایوں



روس کو گرم پانی تک رسائی سازش ہے ،پشتون و بلوچ کو سوچنا ہوگا کہ حکمران ہمارے مفادات کا خیال نہیں رکھتے، عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ روس کو گرم پانی تک رسائی کو سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ حکمران پنجاب کی مفادات کے خاطر تمام خارجہ اور داخلہ پالیسی استعمال کر تے ہیں پشتون وبلوچ عوام کو مغربی روٹ سے محروم کیا جا رہا ہے دنیا بھر کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے دعوتیں دی جا رہی ہے اب پشتون وبلوچ عوام کوسوچنا ہو گا



آئندہ آرمی چیف کون ہوگا؟

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کے اگلے متوقع سپہ سالار کے طور پر چار سب سے سینئر جرنیلوں کے نام لئے جارہے ہیں۔



2008 کے انتخابات کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو، وزیراعظم نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


اشک آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نےعدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور 2008 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود 5 سال میں ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔



مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 2 ایف سی اہلکار شہید

| وقتِ اشاعت :  


مہمند ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید اور 14 زخمی بھی ہوئے۔



سر فراز بگٹی کے قافلے میں شا مل گا ڑ یوں کوحا دثہ 1شخص جا ن بحق 5زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 5زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی سے ڈیرہ غازی خان جا رہے تھے



ڈیرہ مر اد جما لی مسلح افراد کی فائرنگ سے پو لیس اہلکا ر جا ں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ اور پولیس لائن کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے حوالدار سکندر خان رخشانی کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد ورثاء اور پولیس اہلکاروں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے