اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیدیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ میں ارکان نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لئے ابھی تک بالا کوٹ نیو سٹی تعمیر نہ ہو سکا ہے ۔ ہیوی میکنیکل کمپلیکس کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہاہے۔ پی آئی اے کے بلوچستان میں پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرجنرل(ر ) صلاح الدین ترمزی نے کہا کہ ایوان میں آ کر اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہا ہوں ۔ بالا کوٹ سٹی کے بارے میں قرار داد کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر آٹھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا لہذا میں احتجاجاً کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی گود میں پلنے والے اس تاخیر کے ذمہ دار
کولکتہ:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے 1992 ورلڈکپ کے چمپئن کپتان عمران خان کو ٹیم کا معاون مقرر کردیا۔ پشاور زلمے کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان معاون کے طورپر شاہد آفریدی کی زیر قیادت ٹیم کو ویژن دیں گے
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سول اسپتال دورے کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے باعث ایمرجنسی گیٹ پر 10 ماہ کی بچی والد کے ہاتھ میں تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے سول اسپتال پہنچے اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے باعث اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جب کہ ایمرجنسی گیٹ بھی بند ہونے کے باعث 10 ماہ کی بچی بسمہ والد کے ہاتھوں میں تڑپتی رہی اوربچی کا والد اس موقع پر دہائیاں دیتا رہا
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت آنے والی گیس پائپ لائن کے منصوبے کو تحفظ دلانے کیلئے پاکستانی حکومت طالبان شدت پسندوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریگی۔تاپی کے نام سے مشہور اس گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیر کا کام اتوار 13 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم ترکمانستان پہنچیں گے دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن دو سال میں مکمل ہوگا۔یہ پائپ لائن ابتدائی طور پر 27 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس فراہم کر سکے گی جس میں سے دو ارب افغانستان اور ساڑھے 12 ارب مکعب میٹر گیس پاکستان اور بھارت حاصل کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈکیتی کی ایک واردات کو ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پکڑے گئے ملزمان میں سے 2 کی شناخت ثمر اور عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے سیکیورٹی کے خطرات کی کوئی پرواہ نہیں ہے جبکہ دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ میں پٹھان ہوں اور کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔
اسلام آباد: وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ کراچی میں پاک فوج کے جوانوں پرحملے جیسے واقعات سے ہمارے عزم میں کوئی کمزوری نہیں آئے گی،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کومزید تیز کیاجائیگا،ہم دہشتگردوں کے ہرقدم، حکمت عملی اور وار کامقابلہ کرینگے اورانہیں شکست دینگے،عمران فاورق قتل کیس کی ایف آئی آر اسلام آباد میں ایف آئی اے درج کریگا،انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مہینے کی توسیع کردی گئی ہے،31دسمبر2015ء تک تصدیق نہ کرانیوالے اسلحہ لائسنسو ں کومنسوخ کردیاجائیگا،جنوری میں پاکستان اوریورپی یونین کی ٹیمیں معاہدے
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتے کہ وہ 2018 سے پہلے ہی کہیں سیاسی خودکشی نہ کرلیں۔ پشاور کے نشترہال میں کلین اینڈ گرین پشاورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ملک کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کہ 2018 تک کہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ مار دیں اور پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی ہے یا نہیں تاہم اگر2018 تک صوبے میں ہماری حکومت رہی
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے مقدمے میں وفاق اور صوبوں سے جنوری 2016 تک رپورٹس طلب کر لی ہیں ۔چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ہمارا اتنا بڑا ملک ہے مگر اب بھی قرضے لے کر چلایا جا رہا ہے ۔ لگتا ہے حکومتوں کی جانب سے ماحول کے حوالے سے کئے گئے وعدے نہ پورے ہوئے اور نہ ہوں گے ۔ کیا پنجاب میں قانونی پابندی ہے کہ صرف ایک ماحولیاتی ٹریبونل کام کرے ۔ خراب حکمرانی سے خود کو لاتعلق رکھ کر عوام کو آپ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ سندھ میں 1992 کے ترقیاتی منصوبے تاحال کاغذوں کی حد تک ہیں ان پر اب بھی کام شروع نہیں ہوا ۔ کوئٹہ ماضی کی طرح آج بھی بے رونوق اور بنجر ہے ۔ حکومت سندھ لکھ کر دے دے کہ اسے عدالت سے رہنمائی چاہئے ۔