پیپلز پارٹی حکومت کے بعد سے اس ملک میں عوام دشمن حکومت رہی ہے، بلاول

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی ہے تب سے اس ملک کی معیشت عوام دشمن معیشت رہی ہے لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور ہم اس ملک کی معیشت کو کھڑا کر کے دکھائیں گے۔



بائیڈن کے غلط فیصلے سے تیل کی قیمتیں 100؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :اگرچہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود لگتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر (ایس پی آر) استعمال کرنے کے فیصلے کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100؍ ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔



سندھ اوربلوچستان میں سی این جی سیکٹرکو گیس کی سپلائی یکم دسمبر سے 15فروری تک بندکرنے کافیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سندھ اور بلوچستان میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی یکم دسمبر سے 15 فروری 2022 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت توانائی(پیٹرولیم ڈویژن)اور حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی حکم نامے، جس میں گھریلو اور تجارتی صارفین سر فہرست ہیں، کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔