سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہارا نہیں بلکہ انتہائی ذلت اور رسوائی کے ساتھ بھاگا ہے۔
نیوز ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے صدارتی حکم اور اسپیکر کی ’متنازع‘ رولنگ کے پیش نظر ازخود نوٹس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ اقدامات کیے جا چکے ہیں ابھی حکم امتناعی نہیں دے سکتے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی باڈی بیرونی سازش کی تصدیق کر دیتی ہے تو پھر اس کے بعد نمبر گیم اور تحریک عدم اعتماد پر کارروائی بے معنیٰ تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جب میں شام کو آیا تھا تو مجھے آپ کو کہنا پڑا تھا کہ ’گھبرانا نہیں ہے‘، اب میں آپ کو تفصیل سے سمجھانا چاہتا ہوں کہ آج ہوا کیا ہے کیونکہ اپوزیشن کو تو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کے یہ ہوا کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس خط میں بیرونی سازش ہے، جو پیغام ہمارے سفیر کو دیا گیا وہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ’سازش‘ کا علم تھا تو پہلے واویلا کرنا چاہیے تھا، شہباز شریف
تحریر جاری ہے
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہمارے سارے سیکیورٹی چیفس سمیت سب بیٹھے ہوئے تھے، وہاں ان کے سامنے امریکا میں پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے ان کے نمائندے کے آفیشل میٹنگ کی تفصیلات شیئر کی گئیں، اس گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ پلان باہر سے بنا تھا جس کے تحت پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جو لوگ چھوڑ کر گئے اور لوٹا ہوئے ان سے سفارتخانے کے لوگ ملتے تھے، ان کا کیا کام تھا؟ اس سب کا تعلق تحریک عدم اعتماد سے تھا۔
عمران خان نے کہا کہ جب ملک کی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی باڈی یہ تصدیق کر دیتی ہے تو پھر اس کے بعد نمبر گیم اور تحریک عدم اعتماد پر کارروائی بے معنیٰ تھی۔
مزید پڑھیں: سڑکوں پر نکل کر سازش کے خلاف احتجاج کریں، وزیراعظم کی نوجوانوں سے اپیل
ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ باتیں کل رات بتا نہیں سکتا تھا کیونکہ اگر میں کل سب کو بتا دیتا تو وہ آج صدمے میں نہ ہوتے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر آج ووٹنگ متوقع تھی۔
تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی وقفہ سوالات میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے قرارداد پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہوگا مزید تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا، وزیر اعظم
اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔
ایوانِ زیریں کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد وزیراعظم نے قوم سے مختصر خطاب کیا اور اعلان کیا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ اسپیکر کا فیصلہ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود خان نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
لاہور: برطرف گورنر پنجاب چوہدر محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی؟ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک جواب دیا ایبسولیوٹلی ناٹ۔… Read more »
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی ایوان میں دھرنا دے دیا۔