پاک ایران سرحد پر راہدری گیٹ کی بندش آل پارٹیز کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاک ایران سرحد پر راہداری گیٹ کی بندش پر آل پارٹیز اور قبائلی عمائدین کی جانب سے مظاہرہ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کی طویل بندش پر آل پارٹیز رہنماوں مولانا نجیب اللہ، حاجی اللہ نظر محمد حسنی، حاجی قادر بخش نوتیزئی، علی خان عیسی زئی ،حاجی عبد الواحد ودیگر نے کہا۔



کل سیاست کا اہم دن، پیر کوسیاست سے ریٹائرہو رہا تھا، فوری الیکشن ضروری:شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نہیں پتہ پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے، چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں، لیکن میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے۔

یونیورسٹی چارٹر کی گراونڈ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر غداروں اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا، ہمارے غریب کافی امتحان سے گزرے ہیں، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا، ریٹائرڈ اس لیے نہیں ہو رہا لوگ کہیں گے عمران خان کو اکیلا نہ چھوڑ دوں۔

پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا، مہنگائی ہوئی لیکن لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ،عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست بھی ہوجائے تو وہ انکا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے، مولانا اسعد

ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، میڈیکل یونیورسٹی بناتے وقت میرے 2 ساتھی شہید ہوگئے، وزیرداخلہ شیخ رشید نے شہدا کے لواحقین کے لیے 25،25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ عثمان بزدار نے جاتے جاتے وقارالنسا یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، زندگی کا سب سے مشکل کام وقار النسا کالج کو یونیورسٹی بنانا ہے، نظام کی خرا بی کی وجہ سے 14بار لاہور جانا پڑا، ایکنک میں نالہ لئی کا منصوبہ رکھا تھا، لوگ نہیں چاہتے غریبوں کی بستیاں ترقی کریں۔

ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے ہیں جن سے میں سلام نہیں لینا چاہتا، نئے انتخابات کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ لوگ دیانت داروں کو منتخب کریں۔



استعفی نہیں مقابلہ، اتوار کو ملک کا فیصلہ، سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر آ گیا ہے۔اتوار کو ملک کا فیصلہ ہو گا۔ فیصلہ ہو گا کہ ہم نے کس طرف جانا ہے، سب جانتے ہیں کہ آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہوں۔ اتوار کو دیکھوں گا کہ کون کون اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے۔



وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ کسی سے کوئی محفوظ راستہ مانگا، شہباز گل

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی کوئی پیشکش نہیں کی اور وہ پوری قوت کے ساتھ ڈٹ کر آخری گیند تک اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے، وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے اور نہ انہوں نے کسی سے کوئی محفوظ راستہ مانگا ہے۔