ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر کے اتار چڑھاؤ میں مداخلت کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر کے اتار چڑھاؤ میں مداخلت کا اعتراف کرلیا۔  سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایکسچینج ریٹ کی حرکت کا مہنگائی پر اثر پڑتا ہے، ایکسچینج ریٹ کا اثر اس وقت مہنگائی پر نظر آتا ہے، اس وقت خوراک اور توانائی کی مہنگائی پوری دنیا میں ہے۔



بجلی3روپے45پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جس میں تین روپے پینتالیس پیسے اضافے استدعا کی گئی ہے۔کے الیکڑک نے ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑا ہے۔



عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے، ترجمان (ن) لیگ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔



کوروناوبا؛ مزید561 مثبت کیسز رپورٹ، 11 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار  914 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



نومبر میں گیس کا بحران سنگین ہونے کا خطرہ

| وقتِ اشاعت :  


نومبر کے مہینے میں لیکوئیفائڈ نیچرل  گیس ( ایل این جی  )کے دو کارگو اور کم ہوگئے جس کے تحت گیس کا بحران مزید سنگین ہوگا۔ وفاقی حکومت نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کردیے اور کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ گیس کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ 



’وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے‘

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چودہری نے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔



100 کلو سے زائد چرس کے کیس میں تین خواتین کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 100 کلو سے زائد چرس رکھنے کے کیس میں تین خواتین ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔سندھ ہائیکورٹ میں 100 کلو سے زائد منشیات رکھنے کے کیس میں سزا یافتہ تین خواتین نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔



مسجد الحرام میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے اطراف اور  مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔