ڈالر مزید سستا، 169روپے75پیسے کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


 ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ  جاری ہے۔ ڈالر مزید سستا ہو کر169روپے75پیسے کا ہوگیا۔ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے بعد ایک ہفتے سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 79 پیسے کمی دیکھی گئی۔



وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کے روز ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نعیم رؤف سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام اور عوام کو انکی دہلیز پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔



بلاول مہنگائی پر مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں، فواد چودھری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ مہنگائی پر وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں۔



وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات پر چل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں، وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے۔



مبارک ولیج کو سولر سسٹم سے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی کی دوسری بڑی ماہی گیر بستی کو سولر سسٹم سے بجلی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ تمام گھروں کو مفت سولر سسٹم فراہم کی جارہی ہے۔ یہ سلسلہ دو مرحلے میں مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے کی منظوری ماہی گیروں کا ادارہ فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی (ایف سی ایس) کے ایڈمنسٹریٹر زاہد حسین بھٹی نے دی۔