عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں، مراد سعید

| وقتِ اشاعت :  


صوابی: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ناموس رسالتﷺ پر تمام عالمی فورمز پر بات کی ہے اور وزیر اعظم نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کا سوچا۔



پنجگور، فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: بلوچستان کے علاقے ضلع پنجگور میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلات ہیں ، تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علاقے وشبودمیںبم کا دھماکہ ہوا جس سے دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔



حکومتی کمیٹی، ٹی ایل پی کے مابین معاہدہ طے پاگیا، مفتی منیب الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے تین رکنی کمیٹی قائم کی اور انہوں نے کمیٹی کو بااختیار بنایا اور اعتماد کا اظہار کیا۔



پاکستان اور سعودی عرب تذویراتی شراکت داری کےخواہاں ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنے گہرے روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران نے سعودی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔



مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1841 ارب روپے کے محصولات جمع

| وقتِ اشاعت :  


 ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 1841 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی کے پہلے چار ماہ کا ایف بی آر محصولات کا ہدف 1608 ارب روپے تھا۔ایف بی آر نے ہدف سے 233 ارب روپے زائد محصولات حاصل کئے۔



امریکا کیساتھ مثبت بات چیت میں مصروف ہیں، معید یوسف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد / واشنگٹن: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان باہمی تعلقات پر چھائی ہوئی بداعتمادی کو دور کرنے کے لیے مثبت بات چیت میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل امریکی انڈر سیکریٹری دفاع برائے پالیسی کولِن کاہل نے سینیٹ پینل کو بتایا تھا کہ پاکستان، افغان سرزمین کو نہ صرف اپنے بلکہ دیگر ممالک کے خلاف بھی دہشت گرد، بیرونی حملوں کے لیے محفوظ ٹھکانے کے طور نہیں دیکھنا چاہتا۔



چیف جسٹس کے احکامات، سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تقریبات منسوخ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد سے سی اے اے کلب میں شادی کی تقریبات نہیں ہوں گی۔



سائبر حملے سے نیشنل بینک آف پاکستان کی خدمات متاثر

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) پر ہوئے ایک سائبر حملے نے اس کی خدمات کو متاثر کردیا ہے، جو اب پیر تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ایک سائبر حملے کی نشاندہی ہوئی جس نے اس کی کچھ خدمات کو متاثر کیا ہے‘۔