یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکےمیں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


عدن: یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔



یہ ٹوپی نہیں بلکہ ’ماحول دوست‘ فٹبال اسٹیڈیم ہے

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ: گرم صحرا میں کسی چوڑی روایتی ٹوپی کی طرح دکھائی دینے والی یہ چیز دراصل ایک فٹبال اسٹیڈیم ہے جسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کےلیے تعمیر کیا گیا ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا۔اس کا نام ’الثمامہ اسٹیڈیم‘ ہے جو قطری دارالحکومت دوحہ سے کچھ دوری پر صحرا میں واقع ہے۔



حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاملات طے پاگئے

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاملے طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان رات گئے مذاکرات ہوئے، حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے جبکہ مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔



کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 450 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید733کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار78ہوگئی۔



اسٹاک ایکسچینج میں پھر سےپرانا سافٹ ویئر استعمال کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اسثاک ایکسچینج میں نیاچائیزسافٹ وئیرناکام ہوگیا۔ پھر سےپرانا سافٹ ویئر چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نےاسٹاک بروکر،شئیرہولڈرسمیت ٹریڈرز کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے پیرسے ایک بارپھر پرانےسافٹ وئیر کوآپریشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔