ڈالر مزید ایک روپے سستا،170روپے29پیسے کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


 سعودی عرب سے مالی معاونت ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پرہی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔



سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن سے واپسی پر دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے اور4 فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔



فرانسیسی سفیرکو نکالنےکے مطالبے والی بات جھوٹ تھی، مفتی منیب الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


العدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  اور حکومت کے درمیان مذاکرات کروانے والے مفتی منیب الرحمان نےکہا ہےکہ وفاقی وزرا کی جانب سے یہ کہنا کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکال دیں اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کردیں ، یہ بات سراسر جھوٹ تھی ۔



دو کمپنیوں نےLNG کارگوز کی عدم فراہمی کا بتایا ہے، حماد اظہر

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نومبر کیلئے ایل این جی کے گیارہ کارگوز کے انتظامات کیے تھے جن میں سے دو کمپنیوں کی طرف سے غیر رسمی طور پر دو ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ۔



جہاں قانون سازی یا رولز پر نظر ثانی کرنی پڑی ہم کرجائیں گے، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ملک کے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو قانون میں کیوں نہیں کی جاسکتی، قوم کی بہتری کے لیے جہاں قانون سازی یا رولز پر نظر ثانی کرنی پڑی ہم کرجائیں گے۔



چینی کی قیمت پاکستان میں نئی بلندی پر پہنچ گئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ہول سیلز گروسرز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے بڑھ کر 119 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 121 روپے ہو گئی ہے۔