کوئٹہ اور تربت میں ایف سی کی کارروائی‘6 افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ اور تربت میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔



کوئٹہ میں پولیووائرس کاکیس سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیووائرس کاکیس سامنے آگیاپشتون آبادکے رہائشی عبدالخالق کے بیٹے میں پولیو وائس کی تصدیق ہوگئی کوئٹہ میں رواں سال دواوربلوچستان میں 4کیسز رپورٹ ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آبادمیں عبدالخالق کے بیٹے شریف اللہ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی



سول آبادیوں پر بمباری عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے، کچلول ایڈووکیٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما کچلول علی ایڈوکیٹ نے مشکے میں ریاستی فورسز کے بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نہتے بلوچوں پر بمباری قابض فوجی بزدلی کی نشانی ہے۔ ناروے میں مقیم بی این ایم کے رہنما نے کہا کہ فورسز جنیوا کنونشن اور جنگی قوانین کی پامالی کر رہے ہیں۔



نوکنڈی ‘پاور ہاؤس کے تیل ختم پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: پاور ہاؤس کے تیل ختم پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل شدید گرمی میں روزہ دار چیخ اٹھے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی میں گزشتہ چھ مہینے سے تیل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں سے صارفین بجلی کی صحیح معنوں میں فراہمی کیلئے ترس رہے اور تیل ختم ہونے سے ہفتوں شہر میں مکمل بجلی کی سپلائی بند۔رہتی ہے



افغان مہاجرین کو سرکاری مشینری کے ذریعے شناختی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ افغان مہاجرین کو شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنانے کا عمل جاری ہے غیر قانونی طریقے سے بلوچستان حکومت اپنی سرکاری مشینری کو بھی خاطر میں لانے سے گریزاں نہیں بلکہ خلاف قانون اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا نادرا اور پاسپورٹ آفس پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں



یونان کا مالی بحران،آئی ایم ایف نے یونان کونادہندہ قراردیدیا

| وقتِ اشاعت :  


ایتھنز: آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دے دیا۔ یونان پہلا ترقی یافتہ ملک ہے جو آئی ایم ایف کا نادہندہ ہوگیا۔آئی ایم ایف کا قرض واپس کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔یونان پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا جو آئی ایم کا نادہندہ ہوا۔یونان کو آئی ایم ایف کو قرض کی ڈیڑھ ارب یورو کی قسط اداکرنی تھی۔



کیچ،ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کیچ (تربت) کی تحصیل بلیدہ سے سے پچانوے کلو میٹر دور ایف سی کی کلگ چیک پوست پر نامعلوم افراد نے ایف سی 61ونگ کی چیک پوسٹ پر ایک کلو میٹر سے جنوبی سمت سے



کوئٹہ ،بجلی کی طویل بندش کیخلاف سریاب روڈ پر احتجاج ،سڑک بلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سریاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف کلی گوہرآباد اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے روڈبلاک کرکے شدید احتجاج کیا



سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی کے 18 ارب ک اثاثے نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے صنعت و تجارت کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری کیخلاف آٹھ ارب کے اثاثے بنانے سمیت تین انکوائریوں کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔