رونالڈو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، گیند لگنے پر خاتون کی خیریت پوچھنے پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران رونالڈو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون سکیورٹی گارڈ سے خیریت پوچھنے پہنچ گٗئے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لگائی گئی ایک کک سے گیند گراؤنڈ کی سکیورٹی پر مامور ایک خاتون گارڈ کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گئیں۔



میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

| وقتِ اشاعت :  


میسی نے رونالڈو کو پچھاڑ دیا، فیفا 22 ویڈیو گیم کی ریٹنگ منظر عام پر آ گئی، ریٹنگ میں میسی 93 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ای اے اسپورٹس نے  فیفا 22 کے لیے 22 ٹاپ ریٹڈ کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کی ہے، جس میں لیونل میسی کے بعد لیون ڈوسکی کا دوسرا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا تیسرا نمبر ہے۔



میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے کوچ مقرر

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوچ مقرر کردیا ہے۔لاہور میں چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی اولین پریس کانفرنس میں رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ امید ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔



رمیز راجا پی سی بی کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب

| وقتِ اشاعت :  


سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا، سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔



کوہلی کپتانی سے اکتا گئے، قیادت روہت شرما کو دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ٹی  20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت چھوڑ سکتے ہیں۔ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ لیکن ان کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی پرفارمنس متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کو دی جا سکتی ہے۔



خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی، افغان کرکٹ بورڈ

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی۔افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا جلد اعلان کریں گے۔



رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا

| وقتِ اشاعت :  


 رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا۔ مانچسڑیونائیٹڈ نے رونالڈو کی 40ارب روپے کی شرٹس فروخت کردیں۔ میسی کی شرٹ کے نمبر والی پی ایس جی کی شرٹس 22ارب  کما چکی ہیں.کرسٹیانو رونالڈو کی شرٹ اب تک  پریمیر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شرٹ ہے۔گزشتہ موسم گرما کے مقابلے میں ‘رونالڈو کی 7 نمبر کی شرٹ’ کی آن لائن تلاش میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لیونل میسی بالآخر 21 سال بعد بارسلونا چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہوئے ہیں ، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں سنسنی خیز واپسی کی ہے۔



میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

| وقتِ اشاعت :  


ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں بولیویا کے خلاف نہ صرف شاندار ہیٹ ٹرک کی بلکہ بین الاقوامی میچز میں 79 گول کے ساتھ لیجنڈ برازیلین فٹبالر  پیلے سے آگے نکل گئے۔کورونا وباکے بعدشائقین کواسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ بھی ہوگئے۔ 



پی سی بی بلوچستان کے رکن مراد اسماعیل کا ہیڈ کوچ کے فیصلوں پر احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) بلوچستان کے رکن مراد اسماعیل کا ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے ناانصافیوں کی وجہ سے اجلاس سے واک آؤٹ ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی بلوچستان بورڈ کا اجلاس آج کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بورڈ کے رکن مراد اسماعیل نے واک آؤٹ کیا۔