بلوچستان میں سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال، قیام امن و خوشحالی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے یقینا غیر معمولی حالات ہیں، بدامنی سے بلوچستان بہت زیادہ متاثر ہے مگر اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا ضروری ہے جس میں وفاق، بلوچستان حکومت، بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں، سول سوسائٹی، قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا شامل ہونا ضروری ہے، گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بیٹھک لگانے کی اشد ضرورت ہے جس میں سب اپنی تجاویز اور رائے پیش کریں کہ قیام امن کی بحالی کو کس طرح سے ممکن بنایا جاسکتا ہے جبکہ بلوچستان میں موجود دیگر مسائل کا حل بھی نکالا جائے۔



صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں اہم بیٹھک، امن اور ترقی کی منصوبہ بندی!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے اس وقت بلوچستان میں سب سے بڑا اور اہم چیلنج قیام امن کا ہے جس پر وفاق اور صوبائی حکومت کی مکمل توجہ ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جس میں صرف طاقت کا استعمال نہیں بلکہ بلوچستان میں عام لوگوں کی ترقی اورخوشحالی بھی شامل ہے اس حوالے سے متعدد منصوبوں کا آغاز بھی کیا گیا ہے،