بلوچستان کابینہ کا قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کے خاتمے کااہم فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی قومی شاہراہوں پرجگہ جگہ ناکوں اور چیک پوسٹوں کااذیت ناک مسئلہ عوام کوقریباًدو ہائیوں سے درپیش ہے۔ ان سینکڑوں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں تک گاڑیوں کو روک کر مسافروں سمیت تلاشی لی جاتی ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں شاہراہوں پر لگی رہتی ہیں اس دوران مسافر شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرزکو بھی دوہرے عذاب کا سامنا کرناپڑتا ہے۔



جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اچانک مہربانی؟فوجی عدالتوں کا بینچ ٹوٹ کیوں گیا؟

| وقتِ اشاعت :  


فوجی عدالتوں کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اس سے قبل گزشتہ ساڑھے تین سال تک فوجی عدالتوں میں کیس چلتے رہے تو اس وقت اعتراضات نہیں اٹھائے گئے مگر اس بار سپریم کورٹ فوری ایکشن میں آگئی ہے جس پر بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔



ملکی معیشت بہتری کی سمت پرگامزن، سرمایہ کاری کے امکانات روشن!

| وقتِ اشاعت :  


ملک کو معاشی مسائل اور ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کی جانب سے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے دوست ممالک کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیاجارہا ہے اب یہ امید ہوچلی ہے ۔



بلوچستان بجٹ،کیا صوبائی حکومت وفاق سے آئینی حقوق کے حصول کیلئے ڈٹ جائیگی؟

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کا آئندہ مالی سال 24-2023 کیلئے بجٹ پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے آئندہ مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 750ارب روپے ہے۔



انسانی اسمگلرزکو منطقی انجام تک پہنچانے سمیت ملکی معیشت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے!

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں انسانی سمگلر متحرک ہیں، معصوم شہریوں کو مستقبل کے بہترین خواب دکھاتے ہوئے انہیں مغربی ممالک بھیجنے کے لیے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔ ملک بھرمیں انسانی اسمگلرز کے ایجنٹوں کا نیٹ ورک کام کرتا ہے جو مختلف مقامات پرموجود ہوتے ہیں، پاکستان کے اندراور بیرون ملک خاص کر ترکی میں ایجنٹس کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے جو مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع تفتان سے آئے روز تارکین وطن کو ایرانی حکام کی جانب سے انتظامیہ کے حوالے کیاجاتا ہے جو ملک کے مختلف حصوں سے ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں اور پھر انہیں کنٹینرز یا دیگر گاڑیوں کے ذریعے تفتان پہنچایاجاتا ہے۔



بلوچستان بجٹ ، لاعلمی، طنز، غیرسنجیدگی، شکوہ کس سے؟

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار نہ کرسکی جس کے باعث بجٹ اجلاس سے چند گھنٹے قبل اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا فائنل نہ ہونا بتایا جارہا ہے۔محکمہ خزانہ نے بجٹ تیاری کے حوالے سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔سیکرٹری اسمبلی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 16 جون کے بجائے 19جون کو شام چار بجے طلب کیا ہے۔



کراچی میئرکاتخت میدان جنگ میں تبدیل

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روز کراچی میئر اورڈپٹی میئر کاانتخاب ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ میئر اور سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر بننے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ایونٹ تھا اور سب کی نظریں ملک کے بڑے شہرکے بڑی کرسی پر لگی ہوئی تھیں مگر اس دوران انتہائی افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے، پتھراؤ کیا، اتنی بڑی سیاسی سرگرمی ہورہی تھی جس کے لیے سیکیورٹی پلان پیشگی تیار نہیں کیا گیاتھا۔



موجودہ حکومت کی عالمی پالیسیاں ، معیشت کیلئے اچھی خبریں!

| وقتِ اشاعت :  


موجودہ حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر رابطوں میں تیزی لانے اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے بہترین طریقے سے کام کیاجارہاہے۔ سفارتی تعلقات کے ذریعے،چین، روس، امریکہ، یورپی یونین ، سینٹرل ایشیاء سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ روس سے تیل ، ایل پی جی سمیت دیگر چیزوں کی ملک میں آنے سے معیشت کا پہیہ چلنے لگے گا اور ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات روشن ہوجائینگے۔