صدر ٹرمپ نے عالمی امن کیلئے غیر متزلزل عزم دکھایا، وزیراعظم کا غزہ معاہدے کا خیر مقدم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امن کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔



وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مستعفی ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: علی امین گنڈا پور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی پوزیشن بانیٔ پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس… Read more »



وومن یو نیورسٹی میں ما لی بد عنوانی ،پی اے سی بر ہم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پی اے سی ممبرز محمد خان لہڑی، ولی محمد نورزئی، صفیہ بی بی اور رحمت صالح بلوچ اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان، وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی (SBKWU) ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ڈپٹی ڈی جی آڈٹ بلوچستان ثناء￿ اللہ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال، چیف اکائونٹس آفیسر پی اے سی سید محمد ادریس ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ، ایڈیشنل سیکٹری پی اینڈ دی نے شرکت کی۔



پشتونخوا وطن کے معدنیات دنیا کو تالی میں پیش کیئے جارہے ہیں ،نواب جوگیزئی

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو سرے سے پنپنے نہیں دیا گیا ، پشتونخوامیپ کو یہ افتخار حاصل ہے کہ ملک میں ہماری پارٹی کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام جمہوری عوام کے لیے اپنا حقیقی جمہوری رہنماء ہے اور جمہوریت کی علامت بن چکے ہیں۔



مضر صحت گوشت کی فراہمی کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی متحرک، 18قصاب گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ناقص گوشت کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوسرے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں نواں کلی، علمدار روڈ، خدائیداد چوک، کاسی روڈ، جوائنٹ روڈ اور ارباب کرم خان روڈ میں پولٹری شاپس اور میٹ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر 61 دکانوں کی انسپیکشن عمل میں لائی گئی۔



قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔