کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قیادت کی اصل عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہوتا ہے اور یہ اعتماد عوام کی بیلوث خدمت اور ان سے مسلسل رابطے میں رہنے سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک طویل سیاسی پس منظر رکھنے کے باعث میں نے پہلے دن سے گورنر ہاس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلے رکھے ہیں۔