قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے دشت کلاں امیری نیچارہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسحاق اور سراج کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔



بلوچستان کے طلباء تنظیموں کی 8ستمبرکی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان کی طلباء تنظیموں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) ، بلوچ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنمائوں بوہر صالح بلوچ، صمند بلوچ، سیف اللہ خان، طاہر شاہ، مطیع اللہ نے آل پارٹیز کے رہنمائوں کی جانب سے 2 ستمبر کو بی این پی کے جلسے کے اختتام… Read more »



پاک چین تعلقات اور سی پیک کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے: چینی ناظم الامور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔



حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔



بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے پر دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرآب

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔