کوئٹہ دھماکہ 8اگست کی طرزپر تباہی و بربادی کا منصوبہ تھا ،اصغراچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے گزشتہ روز شاہوانی سٹیڈیم کیچی بیگ سریاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ عام میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکہ در اصل ایک اور 8۔اگست کی طرز پر تباہی وبربادی کا منصوبہ تھا جس کا مقصد صوبے کی حقیقی جمہوری قوم پرست قیادت کو راستے سے ہٹانا تھا



کوئٹہ میں بی این پی اور بی ایس او کے جلسے پر حملہ قابل مذمت ہے بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بی این پی اور بی ایس او کے جلسے پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔



سیکورٹی پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود حکومت قیام امن میں ناکام ہے، مولاناہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختتام پر خودکش حملے میں 15 افراد کی شہادت اور 32 سے زائد زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ارباب اختیار اربوں روپے امن وامان پر خرچ کرنے کے باوجود امن کی بحالی ممکن بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہیں اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔



شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زخمیوں کے لیے فضائی سہولیات فراہم کرنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ  کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید زخمی افراد کی فوری طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔



جمال رئیسانی کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی مذمت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ  کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے پر معروف سیاسی و سماجی رہنما جمال رئیسانی نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔



شکر ہے، دھماکے میں سردار اختر مینگل اور محمود اچکزئی محفوظ رہے، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں سیاسی جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔



خود کش حملہ کبیر محمد شہی کے قافلے پر کیا گیا ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان علی لانگو کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ ایریا میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میر کبیر احمد محمد شہی کے قافلے پر خود کش دھماکہ کیا گیا ہے



شاہوانی اسٹیڈیم دھماکہ، سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومت پر تھی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکے کی نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب بی این پی کے مرکزی رہنما سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر احمد محمد… Read more »