آئینی ترمیم کا چیلنج، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج بن گئی، وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا۔



مخصوص نشستوں کے کیس کی دوسری وضاحت جاری کرنے پر چیف جسٹس برہم

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر 8 ججوں کی جانب سے دوسری بار وضاحت جاری کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے عملے سے جواب طلب کرلیا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرسکتیں۔



جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے تجویز کردہ آئینی مسودےکی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔



آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں، امیر جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں جب کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، اب عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔



پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترامیم پر رائے شماری کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف احتجاج ہوگا۔



دکی واقع کے بعد کوئلہ کانیں بند، 40ہزار سے زائد کان کن بے روزگا ر ہو گئے ،لبیر ایسو سی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے دکی میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد کوئلہ کانوں میں کام بند ہونے کے باعث 40 ہزار کانوں میں کام کرنے والے مزدور اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں



چمن سے گوادر تک سرحدی تجارت کو بحال کیا جائے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان،ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ چمن سے لیکر تفتان،گوادر،تربت بارڈرزکھولنے کیلئے حکومت ومقتدرقوتوں کو اخلاص ونیک نیتی سے کام کرنا چاہیے بلوچستان کوترقی،روزگار دینے کے بجائے نوجوانوں تاجروں کو بے روزگار کیے جارہے ہیں۔