کوئٹہ : کوئٹہ کی رہائشی بی بی شاہدہ نے کہا ہے کہ 13 روز گزرنے کے باوجود میرے تنویر احمد اور بشیر احمد کو رہا نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عدالت روڈ پر بلوچ فار مسنگ پرسنز کے کیمپ میں چیئرمین نصر اللہ بلوچ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 فروری کی رات ایک بجے ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں نے ہمارے گھر واقع کلی بنگلزئی سریاب کسٹم پر چھاپہ مارا،
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے خدائیداد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دکان پر پھینکا جانے والا دستی بم دکان کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 14اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آج پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔
کوئٹہ : سینئر سیاستدان سابق سینیٹر سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا قانون ہماری آنے والی نسلوں کے وسائل کی لوٹ مار کیلئے ہے پارلیمنٹ میںموجود سیاسی جماعتوں کو اپنی نسلوں کے وسائل کو بے دریغ طریقے سے لوٹنے سے بچانے کے لئے اسمبلی میں ازسرنو قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی بلوچستان کے لوگ یاد رکھیں گے اگر اس حوا لے سے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا
کوئٹہ: نواب سیف اللہ مگسی بیڈمنٹن کلب ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے چیئرمین سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار ودیگر اراکین کلب نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور مشیر برائے سپورٹس و ثقافت مینا مجید بلوچ سے درخواست کی ہے کہ مزکورہ ہال کے سامنے باسکٹ بال کے ہال اور وی وی آئی پیز کے کیلئے پارکنگ کی تعمیر اور سڑک پر تجاوزات قائم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان تعمیرات کو ایوب اسٹیڈیم کے احاطے میں بہت سے خالی جگہ موجود وہاں پر منتقل کیا جائے تاکہ اس کی خوبصورتی اور اہمیت ختم نہ ہو بصورت دیگر ہم عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں
خضدار: میر اسرار اللہ زہری سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اگر جھالاوان میں وجود رکھنے والی تمام سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت کے ذریعے کسی مشترکہ فیصلے پر متفق ہو جاتی ہیں تو بی این پی (عوامی) اس متفقہ رائے کا خیر مقدم کرے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھالاوان اور خضدار کے عوام خصوصاً نوجوان طبقے کے مفاد میں سیاسی ہم آہنگی ناگزیر ہے کیونکہ متفقہ فیصلہ ہی دیرپا امن و امان اور سیاسی استحکام کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات چیت کے لیے تیار ہو تو ایران جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بعض سمجھوتوں پر غور کر سکتا ہے۔