پاکستان میں دہشتگرد واقعات اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے تحت پاکستان میں موجود غیر ملکی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جانا تھا تاکہ ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک قرار دیا جا سکے ۔



کتب میلے ، علمی و ادبی ماحول کو فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، حمل کلمتی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر میں کتب میلے آر سی ڈی کونسل میں شروع ہوگیا جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کیا اس موقع پر فاطمہ حسن آصف فرخی واجہ خدا بخش بلوچ صدر آر سی ڈی سی ناصر رحیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 



پسماندہ علاقوں میں اتنا کام نہیں کیا گیا جتنا ہونا چاہیے تھا،سینیٹر عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کے چیئرمین سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں اتنا کام نہیں کیا گیا جتنا ہونا چاہیے تھا،کمیٹی کو این جی اوز کی فہرست اور منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ٹی وی او کے دفاتر کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جائے ۔ جمعرات کو ایوان بالاء کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ 



بلوچستان میں 128نیب زدہ آفسران کی موجودگی کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی حکومت کے نیب زدہ آفیسران کے خلاف کارروائی کے فیصلہ نے سینکڑوں بیوروکریٹس اورآفیسران میں کھلبلی مچا دی،اعلی عہدوں پر تعینات بااثر آفیسران اپنی اپنی سیٹ بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ بلوچستان میں گڈ گورننس کے قیام کیلئے سرگرم وزیر اعلی جام کمال خان کے علم میں جب یہ بات آئی کہ صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تعینات آفیسران نیب زدہ ہیں تو انہوں نے ایسے افسران کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011ء کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا۔