ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونیکا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی طلبی پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان دونوں نے متفقہ طور پر ان کا انتخاب کیا تھا۔



خاران مزدوروں کاقتل کیس،موبائل کمپنیوں کا لواحقین کی مالی امداد کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  خاران میں چھ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں نجی موبائل فون کمپنی نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس امداد، مزدوروں کی بیواؤں کو 20 ہزار روپے ماہانہ فراہمی کی عدالت کو یقین دہانی کرا دی جبکہ سپریم کورٹ نے نجی کمپنی، صوبائی اور وفاقی حکومت کو مزدوروں کے لواحقین کیلئے مکمل مالی پیکج بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔



کیڈٹ کالج مستونگ واقعہ ،دس روز میں حقائق سے آگاہ کیا جائے، چیف جسٹس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد کیس سے متعلق کہا گیا ہے کہ 10 روز میں معاملات کو کلیئر کر کے ہمیں بتائیں ستونگ واقعہ معاشرے پر بد نما داغ کی مانند ہے ۔



کوئٹہ مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق 7 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں دو مختلف حادثات میں دو بچوں اور خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر تیز رفتار پک اپ اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا۔ 



بلوچستان میں شفاف انتخابات کیلئے 34 ڈی آر اوز نے حلف اٹھالیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شفاف انتخابات کیلئے رکن پاکستان الیکشن کمیشن جسٹس (ر)شکیل احمد نے بلوچستان میں تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران سے شفاف انتخابات کرانے کا حلف لے لیا، حلف برداری کی تقریب کوئٹہ میں ہوئی جس میں صوبے بھر کے 34ڈی آر اوز نے شرکت کی۔



کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشددظلم ہے، گہرام اسلم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے کوئٹہ میں سینئرز دوستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں طلبا پر بدترین تشدد اور طلبا کو ڈسپلن کے نام پر جبر و ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔



کیڈٹ کالج مستونگ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزادیا جائے ، شاہ محمد جتوئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کیڈ ٹ کالج مستونگ میں طلباء پر وحشیانہ تشدد کے پیچھے کار فرما عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایسوسی ایشن اور بلوچستان کے وکلاء ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔



دالبندین،مسلسل تندو تیز اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: دالبندین مسلسل تندوتیز اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ماشکیل میں درجنوں کھمبے گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت گردونواح میں مسلسل کئی روز سے چلنے والی تندوتیز اور طوفانی ہواؤں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔