دالبندین: سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے دالبندین کے قریب چینی انجینئرز کے بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شر پسند عناصر علاقے کا پر امن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس کو یوم آزادی کے دن موٹر سائیکل پر ویلنگ کرنے اور عوام پر اسپرے وپانی پھینکنے والوں کے خلاف سخت کا رروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹ سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔
کوئٹہ : سابقہ سینیٹر اور الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد محمد حسنی نے دالبندین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاک چین دوستی پر قد غن لگانے کی کوشش کررہاہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے حوالے سے من گھڑت اور جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔