حماس نے اسرائیل پر داعش کے جھوٹے حملے کا پول کھول دیا

| وقتِ اشاعت :  


غزہ: بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے چند روز قبل یروشلم میں خاتون پولیس اہلکار پر حملے اور ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس واقعے کو اسرائیل پر اپنا پہلا ’’جہادی حملہ‘‘ قرار دیا ہے لیکن اپنے جوابی بیان میں حماس نے داعش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس دعوے کی تصدیق کردی ہے۔



یمن میں فضائی حملے میں 24 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


صنعاء: یمن کے شمالی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اس کارروائی کا الزام سعودی عسکری اتحاد پر عائد کیا جارہا ہے جو کہ یمنی باغیوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔



روسی ہیکرز کا امریکا میں بجلی کے نظام کو تباہ کرنے کا منصوبہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں سائبر سیکیوریٹی ماہرین نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سرپرستی میں وہاں کے ہیکرز نے ایک ایسا ’’سائبر ہتھیار‘‘ بنا لیا ہے جو بجلی گھروں میں نصب کمپیوٹروں کو نشانہ بنا کر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا نظام درہم برہم کر کے پورے امریکا کو اندھیرے میں ڈبو سکتا ہے۔