چمن خود کش حملے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند جاں بحق، 3اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چمن+کوئٹہ: افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن میں خودکش بم دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ ساجد خان مہمند جاں بحق جبکہ تین اہلکاروں سمیت18افراد زخمی ہوگئے۔



ملکی مفادات کے تناظر میں پاک فوج قومی کوششوں میں اپنا کر دار ادا کرتی رہیگی،کورکمانڈر زکانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کے تناظر میں پاک فوج قومی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ آپریشن رد الفساد سے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔



نواز شریف عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ہیں، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آج سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے آمدنی کے ذرائع اور اثاثہ جات کا جواز دینے میں قطعی طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔



نام نہاد بلوچ پشتون قوم و مذہب پرست عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 4سالہ دور میں بدترین کرپشن قبضہ گیری کے بعد نام نہاد پشتون بلوچ قوم پرست مذہبی جماعت عوام کو بے وقوف بنانے اور سبز باغ دکھانے جنت اور دوزخ کے قصے سنانے میں مصروف عمل ہیں ۔