مفادات وزراء لے رہے ہیں، بدنام بیورو کریسی کو کر رہے ہیں، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے سابقہ چیف سیکرٹری کو ایک مہینے بعد ٹرانسفر کر نا ایک سوالیہ نشان ہے حکومت میں شامل جماعتیں عوام کو روزگار دینے کی بجائے آپس میں بندر بانٹ کر رہے ہیں مفادات وزراء لے رہے ہیں اور بدنام بیورو کریسی کو کر رہے ہیں ۔



وزیر تعلیم رشتے داروں کی جعلی تعیناتیوں کے عیوض وائس چانسلر کی خوش آمد کر رہے ہیں، طلباء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : طلباء تنظیموں کے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پی ایس ایف بی ایس او پجار ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی وائس چانسلر کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ آٹھویں روز جاری رہا ۔



مستونگ بھتہ نہ دینے پر مسلح شخص کی فائرنگ ایک شخص زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ میں بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزم کو لیویز نے گرفتار کرلیا۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز لیویز تھانہ ولی خان کی حود میں ایک نامعلوم شخص نے بھتہ نہ دینے پر نصیب اللہ ولد شفیع محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔



غیرمعیاری ادویات فروخت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، عدالت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اورارسلاء خان نے غیر معیاری ،ان رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس کے ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔



ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،حافظ ساجد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : سیکرٹری بلدیات بلوچستان حافظ عبدالماجد بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمات کی جلد تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بلوچستان کے تمام لوکل کونسلوں کے لئے گیارہ ارب چالیس کروڑ روپے کی فنڈز بہت جلد ریلز ہو جائیگی۔



ڈیلٹا سینٹر تربت کے 12طلباء کمیشن کے امتحان میں کامیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ڈیلٹا سینٹر تربت نے اپنا اعزاز رکھا کمیشن کے امتحان جن کے نتائج کا اعلان کل منگل کے دن ہوا تھا مکران سے 12 کامیاب امیدواروں کا تعلق ڈیلٹا سینٹر تربت سے ہے ۔



یورپ جانے کی کوشش 4 سالوں میں67 ہزار پاکستانی ایران میں گرفتار ہوئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کے دوران 67ہزار631 پاکستانیوں کو ایران نے گرفتار کرکے بے دخل کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر طویل سرحد پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں مشکلات درپیش ہیں۔