گوادر کا شغر روٹ کی تبدیلی قبول نہیں، قوم پرستوں کی خاموشی پر حیرت ہے، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


ژوب۔(اے پی پی ) گوادر تا کاشغر روٹ کی تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ روٹ کی تبدیلی پر قوم پرستوں کی خاموشی افسوس ناک اور تعجب خیز ہے ۔دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارجمعرات کے روز جے یو آئی ( ٖف) کے رہنما وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے ژوب میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چار ملازمین بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چار ملازمین بازیاب ہوگئے۔آل بلوچستان کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے تصدیق کی ہے کہ اغواء کار پی ایم ڈی سی کے چار ملازمین رحمان گل ، حاجی لال محمد، نور محمد اور صالح محمد کو قریبی پہاڑی کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے



چھتر،بارودی سرنگ دھماکہ سے دو سگے بھائیوں سمیت5افراد جاں بحق،ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور داردھماکہ دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ایک شدید زخمی ہوگئے پک اپ مکمل طور پر تباہ گئی مقتولین کی نعیش سول ہسپتال لائی گئیں ضروری کاروئی کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کردی گئی



اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔