بلوچستان میں میڈیا اور عالمی طاقتوں کی خاموشی کے باعث انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے راغے میں فورسز نے کئی بلوچ فرزندوں کو اغوا، گھروں ، مال مویشی اور کھڑی فصلوں کو جلاکر انسانیت سوز مظالم برپا چکا ہے بسیمہ کے علاقے راغے کو فورسز کی چوکیوں میں محصور کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور زمینی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی میں کئی گھروں کو خاکستر کیا ہے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 15 دسمبر کو راغے گرائی میں محمدآصف کے گھروں کو جلا کر گھر میں بوڑھی والدہ اور عورتوں سے بد سلوکی کی اور گھر میں موجود ایک مہمان کے بال کاٹ دیئے



سقوط ڈھاکا کو 44 سال بیت گئے

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاکا: 16 دسمبر 1971 کو متحدہ پاکستان سے علیحدہ ہونے والابنگلہ دیشآج اپنا 45 واں یوم آزادی منا رہا ہے. آزادی کے 44 سال مکمل ہونے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔ بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق آزادی کی مناسبت سے صدر عبد الحامد اور وزیر اعظم حسینہ واجد نے آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا



بلوچستان سردی کی شدت بدستور برقرار، صوبے میں گیس فراہمی تاحال ممکن نہیں ہوسکی کوئٹہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورکوئٹہ کے شہری گیس کی عدم فراہمی کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے اورشدیداحتجاج کیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ،مستونگ ،خانوزئی ،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی ،ہربوئی سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اکثر علاقوں میں لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیاہے دکانداروں نے لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھادی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے تاجر برادری عوام اورلوگ سڑکوں پرنکل آئے شہریوں کاکہناہے



مردم شماری میں چھوٹے صوبوں کو نمائندگی نہیں دی جارہی ،اقتصادی راہداری میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں اراکین کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے ،مردم شماری میں خیبر پختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کو نمائندگی کراچی میں چار منزلہ عمارتوں کو گیس کنکشنوں کی عدم فراہم اور سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن داوڑ کنڈی نے کہاکہ مردم شماری میں چھوٹے صوبوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے مردم شماری کے چیف زائد العمر ہو چکے ہیں ان کے پاس دو عہدے ہیں گورنگ کونسل اور فنکشنل ممبران میں چھوٹے صوبوں کو بھی شامل کیا جائے بلوچستان سے رکن اسمبلی نے کہاکہ گوادر کے شہریوں کو کارڈ پر شہر میں داخلے کی اجازت دینا جلسے جلوسوں پر پابندی اور بڑی پوسٹوں سے محروم کرنا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے



ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات اور بلوچستان میں امن وامان ترجیحات ہیں،نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ مری معاہدے سے متعلق روزاول سے مطؤن تھا ہماری قیادت نے معاہدے پر عملدرآمد کرکے افواہوں کا خاتمہ کر دیا نئی بننے والی حکومت میں بھی تمام پرانی اتحادی جماعتیں شامل ہونگی مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتیں ایک پیج پر ہیں ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری پاک ‘ چین اقتصادی منصوبے کی فوری تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے کے بعد ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مری معاہدے کے حوالے سے ہم کبھی بھی تزبزب کا شکار نہیں ہوئے میں روز اول سے مری معاہدے سے متعلق مطمئن تھا کیونکہ اس معاہدے پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف



بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے، وزیراعظم نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


ٍاسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے، جہاں تمام جماعتیں مل کرحکومتی امورچلا رہی ہیں۔ صوبے میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے کےبلوچستان سےکہیں زیادہ بہتر ہے، ہماری کوشش ہے



گوادر سے متعلق اے پی سی، سرداراخترمینگل کا اسلام میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گوادرکاشغراقتصادی راہداری کے بارے میں اعلان کئے گئے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے گزشتہ روزمختلف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران گوادرکاشغرراقتصادی راہداری سے متعلق اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان کیاتھااس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء وسینیٹرزاہدخان ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیروسینیٹرسراج



بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہیں ،دس سال پہلے والے حالات تبدیل ہوچکے ، رحمن ملک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انڈیا بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ انڈیا کی مداخلت کے ثبوت ہیں کہ انہوں نے بلوچستان میں انسرجنسی کو بڑھاوا دینے کے لئے پیسے خرچ کئے اور کیمپ بنائے۔ جو حالات 10سال پہلے تھے وہ آج تبدیل ہو چکے ہیں جسکا کریڈٹ موجودہ صوبائی حکومت، ایف سی، فوج اور فیڈریشن کو جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انٹیریئر نارکوٹیکس سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین رحمان ملک نے کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ ہاؤس پریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسرجنسی کو بڑھاوا دینے میں انڈیا کا ہاتھ ہے انڈیا نے نہ صرف پیسے خرچ کئے بلکہ انہیں ٹریننگ کیمپ بنانے میں انکی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تک امن نہیں ہوگا جب تک بلوچستان میں انسرجنسی کی صورتحال چل رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج کافی حد تک سامنے آگئے ہیں



کوئٹہ ،تمام بس اڈوں کو ہزارگنجی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل،رواں ماہ ہی منتقلی ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ شہر سے تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر نے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ رواں ماہ کے دوران تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی شفٹ کیا جائیگا حکومت بلوچستان نے محکمہ کیو ڈی اے کو ہدایات جاری کر دی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء ہزار گنجی بس اڈے کو منتقل کر نے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے اس حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نے محکمہ کیو ڈی اے کو ہدایت جاری کر دی کہ ہزار گنجی میں ٹرانسپورٹروں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اور اس صورتحال میں ہزار گنجی میں کام کی رفتار بھی تیز ہو گئی اور رواں ماہ کے دوران شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو ہزار گنجی منتقل کر دیا جائیگا



بی ایس او آزاد کی جانب سے بلوچستان آپریشن کیخلاف کینیڈا میں احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی مرکزی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے کینیڈا میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے دفتر کے سامنے بی ایس او آزاد کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیاں تشویشناک صورت حال اختیار کر چکی ہیں۔بلوچ فرزنداں کو بغیر مقدمات کے اغواء کرنا اور قانونی کاروائیوں کے بغیر ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا روز کا معمول بن چکے ہیں۔بلوچستان میں فورسز اپنے جرائم کو چھپانے کے لئے صحافت کے تمام ذرائع کو عملاََ اپنے کنٹرول میں لے کر بلوچ آزادی کی تحریک کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بانک کریمہ بلوچ نے انسانی حقوق کی نمائندوں، عالمی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپنے نمائندے بلوچستان بیج کر سنگین صورت حال کا جائزہ لیں،