کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ8 اکتوبر2015 میں بو لان کے علاقے میں ایک وسیع آپریشن کیا گیا جس کے بارے میں حکومتی اداروں اور فورسز کے بیانات میڈیا پربھی نشر ہو چکے ہیں اس آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول بھی ہوئی اس واقع کے حوالے سے سیاسی انسانی حقوق کے تنظیموں نے اپنے بیان بھی جاری کئے ہیں۔اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اپنے ذرائع اس واقع کے بارے میں مچھ شہر کے مقامی لو گوں سے معلومات حاصل کی جن کے مطابق حقیقاً فورسز کو خواتین اور بچوں کوتحویل میں لے کر جا تے ہوئے دیکھا گیا
اوتھل : بیلہ میں کوچ اورٹرک میں خوفناک تصادم،8افراد موقع پرہی جاں بحق،15زخمی ،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل،جائے حادثہ پر دلخراش مناظر،ہرطرف آہ وبکا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علیٰ الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں کشاری کے مقام پر آگے جانے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15مسافرشدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی موقع پر پہنچ گئے
پیرس: فرانس کے چیف امام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160 مساجد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں چیف امام حسن العلاوی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی قوانین کے تحت جن مساجد میں بنیاد پرستی کے خیالات کو فروغ دیا جاتا ہے، انھیں بند کیا جاسکتا
تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، آئین کی حکمرانی کے لیے سیاسی پارٹیوں اور وکلاء کی قربانیاں ملک کی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، انصاف پر مبنی معاشرے کو کبھی زوال نہیں آسکتا، تربت ہائی کورٹ بنچ کا قیام انصاف کی فراہمی میں انقلابی قدم ثابت ہوگا، پوری زندگی جمہوریت کے استحکام،عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پریس کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں بار اور بنچ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں تربت سرکٹ بنچ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکٹ بنچ کا قیام مکران کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا،
بھارت میں 137 سال تک مسلسل اشاعت کے بعد شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدھ کو ’دا ہندو‘ روزنامہ چینئی شہر سے شائع نہیں ہو سکا۔ سنہ 1878 سے روزانہ شائع کیے جانے والا یہ اخبار بدھ کو نہیں چھاپا گیا تھا کیونکہ ملازمین کو پرنٹنگ پریس کے دفتر میں رسائی حاصل نہ ہو سکی تھی
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ افرادمارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد مارے گئے
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔ ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع زیارت، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین مطلوب دہشتگردوں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق زیارت کی تحصیل سنجاوی کے پہاڑی علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے چار ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ کارروائی کے دوران سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا کہ اپنے ساحل وسائل سمیت بلوچستان کے اجتماعی حقوق کی جنگ اسلام آباد میں لڑینگے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا ڈرامہ پلاپ ہو چکا آج بھی اکثر محکمے مرکز کے پاس ہے ڈاکٹر مالک بلوچ یا مسلم لیگ ن کے آنے سے بلوچستان کے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کرپشن اور وسائل کے لوٹ مار نے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی کی اتھا گہرائیوں میں پھینک دیا۔ اب بلوچستان کے عوا م کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ68 سالوں سے حقوق غضب کرنے والوں کا ساتھ دیں گے کرپشن زدہ نظام بھوک وافلاس بے روزگاری المیے کو سہتے رہیں گے یا تبدیلی کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آزادی پسند تحریک کے سب سے متحرک دھڑے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان کی موت کی خبر ایک پروپیگنڈا ہے اور بین الاقوامی طاقتیں بلوچستان میں ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں۔