
کوئٹہ : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین ایم این اے پھلین بلوچ نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں پہلے سیکرٹری برائے تجارت و کامرس، محسن شہبازی، اور سیکرٹری برائے سیاسی امور، محسن شہبازی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایم این اے پھلین بلوچ نے مکران ڈویژن، بلوچستان میں جاری بجلی کے شدید بحران پر گفتگو کی۔