حکومت کے غیر ضروری و غیر منطقی فیصلے قبول نہیں، اجتماعی ، جملہ مسائل پر ایک مضبوط فرنٹ تشکیل دیں گے، نواب اسلم رئیسانی ، نواب ایاز جوگیزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی زیر صدارت حکومت کی جانب سے نئے ڈویژنز کی تشکیل اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر ہفتہ کو سراوان ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی،مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال،صوبائی صدر قہار خان وادان، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ملک فیصل دہوار شریک ہوئے۔



میرا بیٹا مصعب الرحمن 8ماہ قبل گھر سے نکلا ہے، والد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کلی لوہڑ کاریز برماہوٹل سریاب کوئٹہ کے رہائشی رحمت علی جتک نے کہا ہے کہ میرا بیٹا مصعب الرحمن 8ماہ قبل گھر سے نکلا ہے تا حال ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ رہا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔



نوازشریف کا وزیراعظم سے ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے پر زور،بین الاقوامی دنیامیں تیل کی قیمت میں اضافےکی وجہ سےقیمت بڑھانی پڑی،شہبازشریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور میں وزیراعظم  شہبازشریف  نے جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن)  نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ملک میں پیٹرول کی قلت نہیں، عوام قیمت کی وجہ سے زیادہ خرید چاہتے تھے: ترجمان اوگرا

| وقتِ اشاعت :  


جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے  کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور  کوئی قلت نہیں ہے، لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔