کوئٹہ : بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تحصیلداروں کے امتحانات کے آخری پرچے میں بھی اصل شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 37امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ دو امیدوار ایک دوسرے کے رول نمبرز پر امتحان دیتے ہوئے بھی پکڑے گئے گذشتہ روز ہونے والے تحصیلداروں کے مقابلے کے امتحان کیلئے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایت پر
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمدنور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز این ٹی ایس کیخلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کی جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے بحث کیلئے ڈویژنل بینچ سے وقت طلب کیا تو عدالت نے سماعت ملتوی کردی واضح رہے
جکارتہ: انڈونیشیا کی پولیس جکارتہ کے مسیحی گورنر کے خلاف مسلمان گروپوں کی جانب سے توہین مذہب کا الزام لگائے جانے کے معاملے کی تحقیق کر رہی ہے، جب کہ گورنر کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عبدالرؤف مینگل ، میر اکبر مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں شاہ نورانی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے جس میں بے دردی سے انسانوں کا قتل عام کیا گیا ہے یہ انسانیت سوز واقعات قابل مذمت ہیں اس واقعے میں 80سے زائد لوگ شہید ہوئے اور 250 سے زائد موت و زیست کی کشمکش میں ہیں
اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضد ہے اور ان کی سیاست میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بغیر ثبوت الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ عمران خان صاحب کی جلن کے لیے کونسی برنول تیار کرنی پڑے گی اس پر غور کررہے ہیں۔
اسلام آباد: قطر کے شہزادہ حمدبن جاسم بن جبارالثانی کا کہنا ہے کہ میاں شریف نے ان کے کاروبار میں شراکت کررکھی تھی اور ان ہی کی خواہش پر اس شراکت کے بدلے لندن کے 4 فلیٹس حسین نواز کے نام کئے گئے۔
لاہور: مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت کو پانامالیکس اور بلاول بھٹو زرداری کی رومن اردو میں لکھی ہوئی تقریر کی فکر ہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم نے ایف آئی اے کرائم سرکل کی ٹیم اور سول مجسٹریٹ جمعہ خان مندوخیل کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کوئٹہ پر چھاپہ مارا