پنجگور میں ایرانی حدود سے پانچ مارٹر گولے فائر

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : پنجگور ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر تفصیلات کیمطابق ایرانی حدود سے پانچ مارٹر گولے فائر کئیے گئے جو پاکستانی حدود میں تین کلو میٹر اندر آکر گرے تاہم ان مارٹر گولوں سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا سیکورٹی زرائع کے مطابق گولے کوہک کے علاقے سے فائر ہوئے تھے



جمعیت کے زیر اہتمام سانحہ پی ٹی سی کیخلاف بلوچستان میں احتجاجی ریلیاں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی ہدایت پرسانحہ پی ٹی سی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کئے گئے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی وجلسے سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،مولانامحمدسلیم،حاجی نورگل خلجی،حافظ محمدطاہرزیرے،حافظ قدرت اللہ لہڑی،حافظ سراج الدین،سیٹھ اجمل خان بازئی،سردارعبیدترین،حاجی بشیراحمدکاکڑ،سردارعصمت اللہ ترین ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک خصوصابلوچستان کی مخدوش صورتحال کی ذمہ داروفاقی وصوبائی حکومتیں ہیں



جب تک زندہ ہوں نوازشریف کی کرپشن کا پیچھا کرتا رہوں گا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کی بات ہو تو حکمرانوں کو جمہوریت یاد آجاتی ہے لیکن میاں صاحب سن لیں میں جب تک زندہ ہوں ان کا پیچھا کرتا رہوں گا اور نوازشریف کو جانا ہوگا۔



کوئٹہ، ہزار گنجی میں مقابلہ، 4مسلح افراد ہلاک، 3پولیس اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4مسلح افراد ہلاک جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس،اینٹی ٹیررارسٹ فورس اور ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا



کیچ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، آواران میں بم دھماکے میں سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز اور حساس ادارے کی کارروائی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کیچ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، آواران میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹھیکسا میں نامعلوم افراد نے 6کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا ہے



محکمہ صحت کی کارکردگی کو پروپیگنڈوں سے جھٹلایانہیں جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے سانحہ پی ٹی سی کے زخمی پولیس اہلکاروں کوفوری طبی امداد اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں شاندار کردار ادا کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی قابل تعریف رہی، کچھ عرصہ قبل تک اس بات کا تصور بھی نہیں تھا



پولیس پر حملے کی اطلاع تین دن پہلے مجھے ملی تھی حکومت اور ادارے کیوں بے خبر تھے ،اسفند یارولی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کسی بھی تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے۔ مغربی روٹ پر کام نہ کیا گیا تو خاموش نہیں رہیں گے۔کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیوں نہ کی گئیں تو ملک کے حالات اس سے بھی بد تر ہوں گے۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے اپنی خامیوں کو درست کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔