پیرس: فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے چارلی ہیبڈو نے پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا میگزین کور شائع کیا ہے، جس میں ڈانس کرتے ایک شخص کو ہاتھ میں گلاس پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے جسم پر لگنے والی گولیوں کے سوراخوں سے شیمپیئن (شراب) باہر نکل رہی ہے.
لاہور: وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت آج بھی ایک پیج پر ہیں ملک میں جمہو ریت کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے ‘ملک میں دہشت گردی اور کرپشن میں کمی اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری کا مغر بی حصہ 2016میں مکمل ہو جا ئیگا اور اب تک مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے دوران14اہلکارشہید ہوچکے ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہدری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تحفظات سے حیر ت ہو ئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری سے سندھ کے علاقہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے 2600میگاواٹ
اسلام آباد : قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا‘بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں‘جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں آکر تخریب کاری کرتے ہیں ‘بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
اسلام آباد: خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان گڑ بڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کا ساتھ دینگے ، کور کمانڈرکانفرنس کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان آئین کے روح کے منافی ہے ، بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے ، خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی جو پارلیمنٹ سے نہ بنائی گئی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا
ممبئی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا ہے کہ خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثرو رسوخ بھارت کی سیکیورٹی کیلئے چیلنج جب کہ اکنامک کوریڈور کی مدد سے چین اور پاکستان بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد : حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکہ بارے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے ۔ پاکستان اگر ترقی کرنا چاہتا ہے تو ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرے ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں ایسی خارجہ پالیسی کو نہیں مانتا جو چار وزیروں چار مشیروں پر مشتمل بنائی ۔ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ تشکیل دی جائے قومی اسمبلی کو خارجہ پالیسی بارے بریف کیا جائے
تربت : پاکستان میں غیر ضروری پروٹوکول نے جمہوریٹ کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اور قومی خزانے کو پروٹوکول کے نام پر ایسے ضائع کیا جا رہا ہے جیسے کٹی ہوئی کلائی سے خون بہہ رہا ہو، مضبوط جمہوریت ، فوری انصاف کی فراہمی ، قومی خزانے کی مساوی تقسیم ۔ اچھی ت تعلیم اور شعور و آگاہی سے سے ہی پاکستان میں پروٹوکول کا خاتمہ ہوسکتا ہے ، بلوچستان میں موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے حالات میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور ابھی تک حالات دگرگوں ہیں اور ابھی تک تک انسانی لاشیں گرانے کا سلسلہ برقرار
پنجگور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکیرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری سکیرٹری اطلاعات اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد کا دیگر قائدین کے ہمراہ تنظیمی دورے پر پنجگور آمد جے یو ائی کے مرکزی قائدین کی دورہ پنجگور پر پنجگور کے ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عطاء اللہ بلوچ کا اپنے سینکڑوں قبائلی رہنماوں رشتہ داروں اور عزیز اقارب کے ہمراہ پنجگور تسپ میں بڑے اجتماع میں جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
کوئٹہ،سوراب،پنجگور: بلوچستان کے ضلع قلات اور پنجگور میں چیک پوسٹ پر حملے اور سرچ آپریشن کے دوران دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں چارمبینہ ملزمان بھی مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل سوراب کے گدر سے بیس کلو میٹر دور زبر کے مقام پر ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر قبائلی رہنماء غلام محمد محمد حسنی کے مکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران مکان کے اندر موجود ملزمان نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی اہلکاریوسف جاں بحق جبکہ سپاہی سبطین زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں تین ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی بھی بعد میں دم توڑ گیا۔
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ باہر سے پیسہ لیکر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پیدا ہونے والے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہدری سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔