
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، لیکن قومی شاہراہوں پر اس وقت دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔