گوادر یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں فیز I کیمپ آفس کا افتتاح

| وقتِ اشاعت :  


یونیورسٹی آف گوادر کے نئے زیرِ تعمیر کیمپس میں کیمپ آفس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جو فیز-I پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ترقیاتی کام کی تیز رفتاری کی علامت ہے۔ افتتاحی تختی کی رونمائی یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ادارے کے لیے نیک خواہشات اور دعا کے ساتھ کی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، ڈائریکٹر ORIC محمد ارشاد، کنسلٹنٹ کے نمائندے اور پروجیکٹ اسٹاف بھی موجود تھے۔



نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ؛ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں معاشی ترقی اور صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی بہترین مواقع کی فراہمی کے لیے حکومت صوبے کے متعدد اضلاع میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے پروگرام شروع کررہی ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا اور صوبے کی معیشت میں بہتری اور نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آسکیں گے۔



حقیقی سیاسی قوت کیساتھ ملکر کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکادھرنا دیں گے ، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایات الرحمان بلوچ نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی، ایف سی و فورسز کے مظالم، لوٹ مار کے خلاف حقوق کے حصول، سلگتے مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے ملک بھر میں بلوچستان کا آواز بلند کریں گے۔



کوئٹہ میں ایک سو 76 دکانیں سیل، دو سو دکانداروں کو گرفتار، 80 کو جیل منتقل کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی نے اب تک 3 ہزار سے زائد دکانوں کا معائنہ کیا ہے۔



حکومت پیکا ترمیمی بل کے زریعے آزادی صحافت میں رکاوٹیں حائل کررہی ہے ، بی یو جے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے )کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ، سینئر صحافی اور مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے ، سلیم شاہد نے کہا کہ حکومت پیکا ترمیمی بل کے زریعے ازادی صحافت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور عوام کی حقائق تک رسائی کے بنیادی حق کو سلب کرنے کی کوشش کررہی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔