بلدیا تی انتخا بات ملتوی کر اکے حکومتی جما عتوں نے راہ فرار اختیا ر کی ، نیشنل پا رٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمدشہی نے بلدیاتی انتخابات کے التوا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں جمہوری عمل کے تحت ابھرنے والی عوامی نمائندگی کے خوف سے حکومتی جماعتوں نے انتخابات سے راہ فرار اختیار کی۔ کٹھ پتلی صوبائی حکومتوں نے کوئٹہ شہر کو سات سالوں سے بلدیاتی نمائندگی اور مقامی حکومت سے محروم رکھا ہوا ہے اور نوکر شاہی کے زریعے اپنی مرضی کے مطابق بلدیاتی اداروں کو چلایا جارہا ہے



گڈ گو ر ننس کا قیا م تر جیح ہے ضلعی انتظا میہ کی تعینا تی میرٹ پر کی گئی ہے ، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہاہے کہ حکومت نے صوبے میں گڈ گورننس کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے 36 اضلاع میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی آفیسران کی تعیناتی میرٹ پر کی ہے جبکہ امن کے قیام کے لئے آئی جی پولیس بلوچستان نے میرٹ کی بنیاد پر ایس… Read more »



بلد یا تی انتخا بات کے التواء پر تشویش ہے شکست کے خوف سے راہ فراراختیا ر کی گئی ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے التواپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل عوامی طاقت رکھنے والے جماعتوںکے ہاتھ بدترین شکست کے خوف سے انتخابات کے التواکے لئے روز اول سے کوششیں کی جاتی رہیں بیان میں کہا گیا ہے



کور کمانڈرز کانفرنس کا بلوچستان حکومت کے ترقیاتی اقدامات پر اظہار اطمینان

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی یکجہتی ، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی۔



کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پر وفاقی آئینی عدالت کا اسٹے آرڈر، سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں وفاقی آئینی عدالت نے عبدالقادر کی آئینی درخواست پر بلدیاتی انتخابات کے خلاف اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا ہے۔



بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کا عمل قابل نفرت ہے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان میں خواتین کی جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خواتین کی جبری گمشدگیوں کا عمل قابل نفرت و مذمت ہے ایسے اقدامات کو کوئی بھی معاشرہ برداشت نہیں کر سکتا موجودہ فارم 47کے دور میں حکومت میں جہاں بلوچستان میں لوٹ مار ، بے روزگاری ، انسانی حقوق کی پامالی ، بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی عروج پر ہے وہاں اب اقتدار پر قابض حکومت بلوچ نوجوانوںاور خصوصا”خواتین کو بھی لاپتہ کرنے کا عمل کی مرتکب ہو رہی ہے



قومی شا ہر اہوں پر ٹریفک حا دثا ت کی روکتھا م کیلئے جا مع حکمت عملی تشکیل دی جا ئے ، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز کے ڈی آئی جی اس وقت سرکاری عمارت کی عدم موجودگی کی وجہ سے کرائے کی بلڈنگ سے اپنے فرائض انجام دے دے رہا ہے جو فوری طور پر حل طلب ہے۔



چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اہم اجلا س ، ما لیا تی ادا روں کو جد ید خطو ط پر استوار کرنیکا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/گوادر: حکومتِ بلوچستان میں مالیاتی نظام کی جدید خطوط پر ڈیجیٹل اصلاحات کے سلسلے میں ایک اہم جائزہ اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا،