بلوچستان حکومت میں ڈھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے ، بلاول کو وزیراعظم بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، مسلم لیگ ن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین بلوچستان میں حکومت سازی کے دوران وزارت اعلیٰ کے ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ سینیٹ چیئرمین ، اسپیکر قومی اور بلوچستان اسمبلی کی مدت کے حوالے سے بھی معاہدے موجود ہیں۔



بولان یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے ایک پرجوش ترقی کے سفر کا آغاز کیا ہے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے وقت، موجودہ ضروریات کے ساتھ مستقبل کی متوقع تقاضوں کو ہم آہنگ کیا کریں۔



سیاسی ، جمہوری لوگ ہیں ، جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، تحریک تحفظ آئین پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں دائود شاہ کاکڑ ، ساجد ترین ایڈووکیٹ اور عبدالقہار خان ودان نے کہا ہے کہ 7 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے کے لئے عدالت عالیہ کی جانب سے حکومت کوتین مقامات میں سے ایک مقا م پر جلسے کی اجازت دینے کے احکامات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ہمیں تشویش لاحق ہے ہمارا جلسہ ضرور ہوگا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔



لاپتہ نور زیب کو بازیاب کیا جائے ، نصر اللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وی بی ایم پی کا احتجاج 5978 ویں روز جاری، رات کو سرکی روڑ کوئٹہ سے جبری لاپتہ نور زیب بلوچ کے لواحقین کی احتجاج میں شرکت بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ، تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج بروز جمعہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری جبری لاپتہ نور زیب کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کی،



بلوچستان اسمبلی نے مرغہ کبزئی کو تحصیل کا درجہ دینے ، سی پیک فیز ٹو میں بلوچستا ن کے لیے منصوبے رکھنے کی قرارداد یں منظور کرلیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے مرغہ کبزئی کو تحصیل کا درجہ دینے ، سی پیک فیز ٹو میں بلوچستا ن کے لیے منصوبے رکھنے کی قرارداد یں منظور کرلیں ، بلوچستان پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے کا توجہ دلائو نوٹس حکومتی یقین دہانی پر نمٹا دیا گیا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تجویز پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے سپردکردیاگیا ۔



ڈاکٹر شلی بلوچ سی ٹی ڈی تھانہ تربت میں پیش

| وقتِ اشاعت :  


تربت:بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ نے بتایا ہے کہ ان کا نام اور چند دیگر کارکنان کے نام حکومت بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے نوٹیفکیشن کے بعد میں آج ذاتی طور پر سی ٹی ڈی تھانہ تربت میں پیش ہوئی ہوں،



مشینری جلانے سے آزادی نہیں ملتی،سردار عبدالرحمن کھیتران

| وقتِ اشاعت :  


صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ مجھے بتایا جائے بندوق کے زور پر کسی نے آزادی حاصل کی ہے آزادی دلوں کو جیت کرحاصل کی جاتی ہے کل ایک ڈی ایس پی کو شہید کیا گیا اس کا کیا قصور ہے سٹرک بنانے والوں کی مشینری جلاکر کون سی آزادی حاصل کرناچاہتے ہیں ۔



کوئٹہ: جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب حملہ کرکے عدنان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔