کوئٹہ خودکش دھماکہ، ’شہیدباپ اور بھائی کی لاشیں حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنی پڑی،نیاز بڑیچ کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ خودکش دھماکہ میں شہید ہو نے والے کو ئٹہ کے رہا ئشی حاجی نو ر محمد اور ان کے بیٹے صابر خان کی لاشیں حاصل کرنے کے لیے ہمیںرقم ادا کرنی پڑی،ایک تو ہمارے والد اور بھائی دھماکے میں مارے گئے اور اوپر سے لاشیں دینے کے لیے پیسے مانگے گئے۔ یہ الزام نیاز محمد بڑیچ نے لگایا ہے جن کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان 30ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹائون میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں جان سے گئے۔سول ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر کسی اہلکار کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق اس حملے میں 11افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوئے۔



زہری کے عوام مطمئن رہے حالات جلد بہتر ہونگے، کرفیومیں بھی جلد نرمی ہوگی ، امیر حمزہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں زہری کے سیاسی وقبائلی عمائدین پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت مین ملاقات کی وفد نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو تحصیل زہری کے موجودہ صورتحال شہر میں کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات غذائی قلت ہسپتال میں ادویات کی کمی زمیندارون کو ہونے والے نقصانات اور علاقہ سے دیگر جڑے مسائل اور معملات سے تفصیلی آگاہ کیا



مستونگ، نامعلوم مسلح افراد بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کرفرار

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد بینک کے عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو مستونگ بازار میں واقع الائیٹڈ بینک میں 6سے 8مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر بینک سے 15لاکھ60ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔



نوجوان حکومت سے ناراض ہو سکتے ہیں، ریاست نے کوئی غلطی نہیں کی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان یا نام نہاد شورش نہیں بلکہ کرپشن ہے جس نے اس صوبے کے اداروں، معاشرتی ڈھانچے اور نوجوانوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے امن و امان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز بھرپور پیشہ ورانہ استعداد رکھتی ہیں، مرکزی مسئلہ کرپشن کا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی، انصاف اور بہتر طرزِ حکمرانی ممکن نہیں



ٓآئی ایم ایف سے مذاکرات آج ہونگے ریکوڈک کے بارے بریفنگ دی جائیگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکیموں کو فنڈز دینے سے روک دیا۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے



حکو مت پسنی بندر گاہ کو امریکہ کو پیش کر نے با رے منصو بے سے پا رلیمنٹ کو آگاہ کر ے ، رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے زور دیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ’نئی امریکی پالیسی‘ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ’فوراً اعتماد میں لینا چاہیے‘، انہوں نے خاص طور پر نایاب معدنیات کی فروخت اور پسنی بندرگاہ کو واشنگٹن کو پیش کرنے کے مبینہ منصوبے کی میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا۔



پیپلزپارٹی نے قیام امن کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں، امیر حمزہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ صوبہ کی تعمیرو ترقی، اور عوام کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو متحد ہو کر اپنا بھر پورکردار ادا کرنا ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قیام امن کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور بلوچستان پیکج کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے



بااختیار بلوچستان کی طرف سفر جاری ،پسماندہ کمیونٹیز کے لیے مساوی مواقع پیدا کررہے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) نے حکومت بلوچستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیر کو بی آر ایس پی میں ایک اعلیٰ سطحی افتتاحی تقریب میں ”بلوچستان میں لچک، انضمام، اور سماجی و اقتصادی بااختیاریت (RISE)” پروگرام کا آغاز کیا۔سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان شرکت کی،