آر۔ڈی۔ایم۔سی نے اپنے کمیونٹی انگیجمنٹ اور مینٹورشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد کمیونٹی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے، جس کے لیے عملی تربیت فراہم کی گئی ہے جیسے سی وی لکھنے، انٹرویو کی تیاری اور نوکری کے لیے درخواست دینے کے عمل شامل ہیں۔