کوئٹہ (پ ر) سابق اراکین اسمبلی، سیاسی رہنماء اورسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ملک وقوم کی ترقی اورمعاشرے کی اصلاح میں خواتین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کے عمل کومزید موثربنانے پرزوردیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شناختی کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین گھروں سے نکل کراپناحق رائے دہی استعمال کریں، بلاشبہ نوجوان اورباہمت خواتین اپنی صلاحیتوں کوابھارکرمعاشرے کونئی سمت کی جانب لے جاسکتے ہیں، خواتین کوبااختیاربننے کیلئے سیاست سمیت تمام شعبوں میں اپنی شمولیت کویقینی بناناہوگا۔
معاشرے کی اصلاح میں خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کے عمل کو موثر بنایا جائے، سیاسی و سماجی رہنماء
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :