کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے رائٹ ٹو انفارمیشن پر عمل کرنا ہی واحد حل ہے ، وفاقی انفارمیشن کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:فیڈرل انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صادق ، اور پنجاب کے سابقہ انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے رائٹ ٹو انفارمیشن پہ عمل کرنا ہی واحد حل ہے رائٹ ٹو انفارمیشن کے اگاہی اور اس قانون کی عمل درامد کے لیے ایڈ بلوچستان کی کاوشوں کو سرہاتے ہیں۔ ان خیالات کا کا اظہار سینئر کمیشنرز نے ایڈ بلوچستان کے دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشنرز نے کہا کہ وفاق کے ساتھ باقی صوبوں میں خودمختیار رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کئی سالوں سے عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن بنانے میں بہت لیٹ ہے، جس سے عوام کو ان کے اہینی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔



ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی ہڑتال، بلوچستان سے پنجاب کوئلے کی سپلائی تیسرے روز بھی بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ۔ٹرانسپورٹ رہنماں نے لورالائی ڈی جی خان شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ امدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردی ہے پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے لورالائی کو پنجاب ڈی جی خان سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے ہڑتال کی وجہ سے مسافر اور مال برادر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔یونین کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے کوئلے کی لوڈنگ بھی گزشتہ تین دنوں سے بند ہے ۔کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کی وجہ سے دکی ہرنائی اور شاہرگ سمیت چمالنگ سے آج تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلہ کی لوڈنگ نہ ہوسکی ہے۔دکی ہرنائی چمالنگ اور شاہرگ سے روزانہ 15 ہزار سے زائد ٹن کوئلہ پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی تھی۔ٹرانسپورث یونین ٹرکوں کو جلانے کے خلاف احتجاج کررہی ہے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کے ضلعی صدر رضا محمد ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چمالنگ ہرنائی اور دکی میں مسلح افراد نے دن دہاڑے ٹرکوں کو جلاکر فرار ہوگئے ۔



بی ایم سی میں طلبہ پر پولیس کی لاٹھی چارج ،شیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل کالج میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم پر افسوس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے لاٹھی چارج ،شیلنگ و گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء کو فوری رہا اور تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے نہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرکے محکوم اقوام پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے بی ایم سی واقعہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد وہاں بھی فورس تعینات کرنا ہے



پاک ایران بارڈر بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہوکر بھوک سے مر جائینگے ، ذابد ریکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ورکن بلو چستان اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 6اضلاع میں پاک ایران بارڈر بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہونگے لوگ بھوک سے مر جائینگے بدامنی میں اضافہ ہو گا کیونکہ بارڈر سے ہزاروں لوگ روزی روٹی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں بلوچستان میں روزگار کے متبادل کوئی ذرائع نہیں وفاق کی جانب سے بارڈر بندش کا فیصلہ قطعی درست نہیں وفاق بلوچستان کے معروضی حالات کو مدنظر رکھ کر بارڈر بندش کا فیصلہ فی الفور واپس لے کیونکہ بارڈر سے سرحدی اضلاع کے زیست و موت وابسطہ ہے وفاق بارڈر بند کرتی ہے تو لوگوں کو نوکریاں اور روزگار دلائے تب بند کرے



زیارت، بم دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار جاں بحق ، 3زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زیارت کے علاقے میں بم دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو زیارت کے علاقے مانگی کے قریب نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے آئی ڈی سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2اہلکار میجرحسیب اورحوالدار نوراحمدشہید جبکہ 3اہلکار نائیک حفیظ ،نائیک عثمان اورلانس نائیک نزاکت شدیدزخمی ہوگئے



ژوب: طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والے کلرک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن جوئے میں ہارنے والے کلرک کو 16 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔



صوبائی ایکشن پلان کا آغاز،ڈیرہ بگٹی میں90 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیر حاضر ٹیچر کی سفارش نہیں کروں گا،بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی