اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے افسوسناک واقعے پر ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ قوم مل کر اس گھناو¿نی سازش کو ناکام بنائے گی۔
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ… Read more »
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی ہی قانون کی حکمرانی کو سچی بنیادیں فراہم کرتی ہے اور بروقت سماجی انصاف انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے کی عظیم اکثریت کی تمام سیاسی و معاشی سرگرمیوں میں شرکت و شمولیت کو یقینی بناتا ہے.
کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ،روزگارکی فراہمی ،بدعنوانی کاخاتمہ دیانت دار قیادت کر سکتے ہیں
مستونگ: ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی اراکین کا مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے مستونگ آمداس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔