کراچی سے دو لاپتہ بلوچ نوجوان بازیاب ، گھروں کو لوٹ آئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی کے علاقے ماری پور سنگھور پاڑہ اور لال بکھر ہاکس بے سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ بلوچ نوجوان بالآخر طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ آئے۔ اٹھارہ ستمبر 2025 کی رات گئے انہیں شہر کے مختلف مقامات پر چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی اور مسرت کی فضا پیدا ہوگئی۔



گوادر میں پانی کے بحران کے حل کے لیے 3 ملین گیلن اضافی پانی سسٹم میں شامل کیا جائے گا، نورالحق بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


فوکل پرسن برائے واٹر اینڈ پاور نورالحق بلوچ کی سربراہی میں اجلاس، گوادر میں پانی بحران کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ، شادی کور، سنٹسر بورنگ سمیت جی پی اے ڈی سیلنیشن پلانٹ سے تقریباً 3 ملین گیلن اضافی پانی سسٹم میں شامل ہونے کا امکان



بلوچستان کے طلباء کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہمارا مشن ہے ،وائس چانسلر بیوٹمز

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ہر طالبعلم اور علمی طبقات کے لئے بیوٹمز کےدرس و تحقیق اور عملی وسائل کے دروازے کھول رہےہیں۔ تاکہ بلوچستان کا کوئی بھی طالبعلم علمی روشنیوں سے محروم نا رہے،وائس چانسلر



بلوچستان کے 28 ہزار نوجوان پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو مختصر دورے پر لورالائی پہنچے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے گھر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے کیپٹن وقار شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کی حفاظت میں جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا



عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی ہماری سیاست کا محور ہیں،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شرکاء نے علاقے کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے بات چیت کی۔حاجی علی مدد جتک نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ان کا اولین مشن ہے۔



جامعہ بلوچستان کے ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن میں قرشی نیچرل کلینک کا افتتاح

| وقتِ اشاعت :  


جامعہ بلوچستان کے ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن میں قرشی نیچرل کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس اہم موقع پر قرشی فاؤنڈیشن کے سی ای او، جناب عادل سعید میر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جن کے ہمراہ معالج حکیم پروفیسر عبد الکریم ناصربھی موجود تھے۔