بی این پی کا لانگ مارچ خضدار پہنچ گیا، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے،سردار اختر مینگل 

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ آج بلوچ قوم دنیا کو دکھائے گی کہ بلوچ خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کا مطلب کیا ہوتا ہے۔



 شہریوں کا قتل قابل مذمت ،دہشتگردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، صوبائی وزراء

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے صوبائی وزراء اور ترجمان صوبائی حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی منظم سازش قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، جمعہ کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنایا گیا اور انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ گوادر میں مسافر بس سے معصوم شہریوں کو اتار کر شہید کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے



دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔



ڈپٹی کمشنر چاغی کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ڈپٹی کمشنر چاغی کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر چاغی کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد مین گیٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے