قومی کانگریس ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ہے ،سعد دہوار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں قومی کانگریس و وحدت بلوچستان کنونشن کی کامیابی کو جمہوری پراسیس کا حصہ اور ملکی سیاست میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی پارٹیوں کو جمہوریت کا اینٹ تصور کیا جاتا ہے مظبوط سیاسی جماعتیں ہی جمہوری نظام کو تقویت بخشتے ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے اندر جمہوریت کا مظبوط ہونا ناگزیر ہے۔



تین سال سے لاپتہ سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو بازیاب کرایا جائے:بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم نومبر 2020 کو بلوچستان یونیورسٹی سے دو طالبعلم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کو جامعہ کے احاطے سے جبری پر لاپتہ کیا گیا اور تین سال گزرنے کے باوجود تاحال اُن کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جہاں بلوچستان کے شہروں ، بازاروں اور دیہاتوں سے طالبعلم کا لاپتہ ہونا ایک معمول بن چکا ہے وہیں غیر آئینی اور غیر قانونی حرکات کا مرتکب ہونے والے اِن عناصر کی جانب سے جامعہ کے احاطے سے طالبعلموں کو لاپتہ کرنا اِس بات کی غماز ہے کہ بلوچستان کے نوجوان خطے کے کسی بھی کونے میں محفوظ نہیں ہیں۔ جامعہ سے طالبعلموں کی جبری گمشدگی جیسے گھناؤنے عمل کے خلاف بلوچستان کے طلبا تنظیموں کی جانب سے جامعہ بلوچستان کو احتجاجاً بند کیا گیا اور جامعہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ حکومتی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کے باعث طالبعلم تقریبا ڈیڑھ ماہ تک کوئٹہ کی سرد سڑکوں پر دن رات دھرنا دیے بیٹھے رہے۔ڈیڑھ ماہ دھرنے کے بعد بالآخر حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد دھرنا موخر کر دیا۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے مذاکرات اور جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت پندرہ دنوں تک طالبعلموں کو بازیاب کر ے گی لیکن تین گزرنے کے باوجود تاحال طالبعلموں کا کسی قسم کا سراغ لگایا نہیں جا سکا ہے۔



سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کو تین سال مکمل، بساک کا جامعہ بلوچستان میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کو تین سال مکمل ہونے پر بساک کی جانب سے جامعہ بلوچستان میں دو روزہ دھرنا جاری ہے۔ سہیل اور فصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں دوروزہ دھرنا کیمپ لگایا گیا ہے جس کا آج پہلا دوز ہے۔



پارٹی رہنماؤں کا مزید دو روزہ ریمانڈ باعث حیرت ہے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، پارٹی کے مرکزی رہنماء میر ہاشم نوتیزئی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی بڑی قوم پرست جماعت کے جس کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہیں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری وسابق ایم پی اے اختر حسین لانگو ، شفیع مینگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا



نوکنڈی، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف ریلی ، مظاہرہ کیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: بی وائی سی کے کال پر حالیہ دنوں بلوچستان اور کراچی سے بلوچ طلبا کی جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی ریجن کی جانب سے نوکنڈی شہید حمید چوک بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی



بختیار آباد، لیویز فورس پرملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاںبحق ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


بختیارآباد:  بختیارآباد میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی لیویز فورس کی ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ, لیویز اہلکار شہید, شہید لیویز اہلکار کی شناخت سعید خان لاشاری کے نام سے ہوئی, شہید لیویز اہلکار کی نماز جنازہ میں سردارزادہ میرحیربیارخان ڈومکی, ڈپٹی کمشنر سبی, کرنل 52 ونگ لہڑی, اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔



کوئٹہ انتظامیہ نے شہر کے اندر ڈیری اور کیٹل فارمز قائم کرنے پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق اب سے سابقہ میونسپل حدود کے 58 وارڈوں کے اندر تمام ڈیری فارمز اور کیٹل فارمز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔



بلوچستان میں قائم 90 لائبریریوں میں سے 30 ملازمین نہ ہونے سے غیر فعال ہیں قائمہ کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے 25 اضلاع میں قائم 90 لائبریریوں میں سے 60 فعال جبکہ 30 ملازمین کے مسائل کی وجہ سے غیر فعال ہیں، زمین نہ ہونے کے باعث ڈویژنل کلچرل کمپلکس منصوبہ تین سال سے التواء کا شکار ۔بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ثقافت ، آرکائیوز ، سیاحت اور آثار قدیمہ سے کا اجلاس چیئرمین میر رحمت صالح بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔