نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما سنگت غنی بلوچ کو آج سے ایک ماہ قبل، 25 مئی 2025 کو خضدار میں القادری ہوٹل کے قریب ریاستی اداروں نے جبراً لاپتہ کیا۔ ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ان کے بارے میں کوئی معلومات دی گئی ہے، نہ ہی ان کی گرفتاری کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ عمل نہ صرف غیر آئینی اور غیر انسانی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے تمام اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔