
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بی وائی سی کے قاہدین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ سمیت دیگر مظاہرین کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و انتظامیہ نے گزشتہ روز کی تسلسل کو دہراتے ہوئے صبح مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے قاہدین سمیت مرد وخواتین اور نوجوانوں کو گرفتار اور شہیدوں کو اپنی تحویل میں لیا جو کہ فسطائیت کی انتہا ہے۔